آخر الأخبار
خبر کا کوڈ : 152
05:29

2026/03/18

یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت استقامتی محاذ اور ایران کے اقتدار کی تقویت کا باعث ہے،  متولی آ‎ستان قدس رضوی

یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت استقامتی محاذ اور ایران کے اقتدار کی تقویت کا باعث ہے،  متولی آ‎ستان قدس رضوی
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی عوام کو انقلاب اور ملک کے دفاع کے لئے دعوت دینے کی ضرورت نہيں ہوتی کہا کہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت استقامتی محاذ کی تقویت اور ایران نیز علاقے کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کا باعث بنے گی 

آستان نیوز کے مطابق ، آيت اللہ احمد مروی نے مشہد مقدس کے محلے گلشہر کی مسجد زہرا (ع) میں فاطمیون کے جوانوں اور اس محلے کے روزہ دار مومنین کے ہمراہ افطارکیا اور پھر اس موقع پرنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے مخلتف ادوار منجملہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں ہمیشہ بھرپور شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حقیقت یہ ہے ایرانی عوام کو یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت یا ملک کے دفاع کے لئے میدان میں موجود رہنے کے لئے دعوت دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایرانی عوام اپنے ملک کے مسائل اور حالات سے پوری طرح باخبر ہیں اور ہم سے زیادہ بہتر طریقے سےموجودہ حالات کو درک کررہے ہیں   
آستان قدس رضوی کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انقلاب کے آغاز سے اب تک عوام نے پوری آگہی و شعور کے ساتھ انقلاب اور اپنی سرزمین کا دفاع کیا ہے کہا کہ الحمد للہ آج بھی عوام پوری قوت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اورانقلاب و وطن کے دفاع میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں 
 
آیت اللہ مروی نے علاقے کی خاص صورتحال اور اس سال کی عالمی یوم قدس کی ریلیوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یوم قدس کی یہ پہلی ایسی ریلی ہو کہ جب ہم وحشی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ براہ راست جنگ کی حالت میں ہیں  ۔

= علاقے میں صیہونی حکومت کی بالادستی کے لئے دشمن کی اسٹریٹیجی  ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ دشمنوں کے نقطہ نظر سے علاقے میں کوئي بھی ملک جغرافیائي، زمینی یا آبادی کے اعتبار سے غاصب صیہونی حکومت سے بڑا نہ رہے  اور غاصب صیہونی حکومت کی ہی پورے خطے میں بالا دستی ہو 
آیت اللہ مروی نے کہا کہ بنابریں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس میدان میں موجود رہیں اور ہمارے عوام کی موجودگی علاقے میں دشمنوں کی ان سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بناسکتی ہے
آيت اللہ مروی نے کہا کہ ان کا منصوبہ ایران تک محدود نہيں ہے  بلکہ وہ پورے خطے کو نشانہ بنارہے ہیں۔


غلطی کی رپورٹ

تبصرے پوسٹ کریں۔
captcha
  • مدیر کی پسند
  • تازہ ترین خبریں۔
رضوی سیرت میں حکیمانہ مینجمنٹ اور استقامت؛دینی طرز حکمرانی کا مکمل نمونہ مزاحمتی محاذ کا ناقابل شکست ہونے کا دارومدار’’جہاد تبیین‘‘ اور رضوی تعلیمات پر ہے رضوی سیرت؛ انسانی کرامت کی بنیاد پر انسانی حقوق کی نئی تعریف کے لئے ایک عملی نمونہ امام رضا(ع) آج بھی اقوام اور ادیان کے مابین یکجہتی کا مرکز ہیں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع)؛امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے طالبات کا ہاسٹل ’’سرای نجمہ خاتون(س)‘‘ علم و روحانیت کے امتزاج کی علامت ہے آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں ملک کے جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح عبدالعظیم حسنی (ع) دینی معرفت سے سماجی اتحاد تک آستان قدس رضوی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے عراقی طلبا کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری وزارت خارجہ کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے کالج کے طلباء کی حرم امام رضا(ع) میں حاضری ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں ’’جہان؛یک پردہ روشن تر‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح رضوی یونیورسٹی  اور جامعہ المصطفی مشہد برانچ کے درمیان مشترکہ تعاون کا آغاز نقل و حمل، رہائش اور پارکینگ کی توسیع کے لئےحکومت،پارلیمنٹ اورصوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہیں؛صوبہ خراسان رضوی سے منتخب ارکان پارلیمان کے بورڈ کے سربراہ کا بیان ایران اور ہندوستان کے مابین باضابطہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے باہمی تعاون کا آغاز حرم امام رضا(ع) میں نصب جالیوں کی زیارت اور فن تعمیر سے متعلق تفصیلات آستان قدس رضوی کے ریسرچ معاونین کا بین الاقوامی امور کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر زور صفوی دور کے وقف  حمام دروازہ کا تعارف ایران سے متعلق میرے ذہن میں پائے جانے والے منفی تاثرات مکمل  طور پرتبدیل ہو گئے؛سنی انفلوئنسر کا بیان تنزانیا سے امام رضا علیہ السلام کے حرم تک عشق و محبت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ   حرم امام رضا(ع) میں چالیسویں وحدتِ اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب